Joe Root کے سر سجا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ
22 مئی 2025 کو انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز Joe Root نے 13,000 رنز ٹیسٹ میچ میں مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن کے ابھرے ہیں۔ Joe Root سے پہلے انگلینڈ ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کوک (Alastair Cook) تھے، انہوں نے 12472 رنز بنائے تھے۔ یہ ہی نہیں Joe Root اس وقت 13,000 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جس نے سب سے کم ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ ساوتھ افریقہ کے سابق کپتان جیک کیلس نے سب سے کم ٹیسٹ میچز کھیل کر 13,000 رنز کا ہدف مکمل کرنے والے کھلاڑی تھے لیکن Joe Root نے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے اور صرف 153 ٹیسٹ میچز کھیل کر 13,000 رنز بنائے ہیں۔
13,000 رنز کرنے والے کھلاڑی

سچن ٹنڈولکر (Sachin Tendulkar)
13,000 رنز سب سے پہلے انڈیا کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر (Sachin Tendulkar) نے 17 جنوری 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا 163واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کئے۔
راہول ڈریوڈ (Rahul Dravid)
اس کے بعد انڈیا ہی کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ (Rahul Dravid) نے 22 نومبر 2011 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا 160واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کئے۔
رکی پونٹنگ (Ricky Ponting)
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (Ricky Ponting) آتے ہیں انہوں نے 24 جنوری 2012 کے انڈیا کے خلاف اپنا 162واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 13,000 رنز مکمل کئے
جیک کیلس (Jacques Kallis)
ساوتھ افریقہ کے سابق کپتان جیک کیلس (Jacques Kallis) نے 2 جنوری 2013 کو اپنے 159واں ٹیسٹ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 13,000 رنز مکمل کئے۔
View this post on Instagram
Joe Root کی شاندار کارکردگی
Joe Root نے 13 دسمبر 2012 کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انڈیا کے خلاف کھیلا، جبکہ اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی انڈیا کے خلاف 11 جنوری 2013 کو اور اپنا T20 میچ بھی انڈیا کے خلاف 22 دسمبر 2012 کو کھیلا۔ ان کی بیٹنگ اوسط 50 سے زائد ہے، جو ان کی مستقل مزاجی اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

13,000 رنز ریکارڈز کی فہرست
سب سے زیادہ رنز انڈین بلے باز سچن ٹنڈولکر جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں 15921رنز کئے ہیں، اس کے بعد ہیں آسٹریلیا کے بلے باز رکی پونٹنگ انہوں نے 13378 رنز بنائے، تیسرے نمبر پر ساوتھ افریقہ کے جیک کیلس ہیں انہوں نے 13289 رنز مکمل کئے جبکہ چوتھے نمبر انڈیا کے راہول ڈریوڈ ہیں جنہوں نے 13288 بنائے۔ اب Joe Root بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔
چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز
Joe Root نے 1,630 رنز بنا کر انڈین بلے باز سچن ٹندولکر کا چوتھی اننگز میں 1,625 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ Joe Root نے کیوی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ معرکہ سر انجام دیا۔
Imran Khan کرکٹ کی دنیا سے قیادت کی شہنشائی تک
زمبابوے کے خلاف حالیہ میچ کی جھلکیاں
Joe Root کے سر سجا ٹیسٹ کا نیا ریکارڈ: انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔ Joe Root کا 13,000 رنز کا سنگ میل صرف 28 رنز دور تھا جو انہوں نے اسی میچ میں 34 رنز بنا کر مکمل کیا۔
نتیجہ
Joe Root آج جس پہاڑ کی اونچائی پر کھڑے ہیں انہیں یہ حاصل کرنے کے لئے لگاتار محنت، کوشش، مستقل مزاجی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ Joe Root نے پوری دنیا میں موجود کرکے کے شوقین افراد کے دل جیت لئے ہیں اور انگلینڈ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی یہ کوشش اور یہ ریکارڈز نئے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہونگے۔
🚨 JOE ROOT COMPLETED 13,000 RUNS IN TEST CRICKET 🚨
– The Greatest ever from England. 🐐 pic.twitter.com/JA1nuAOPf5
— Johns. (@CricCrazyJohns) May 22, 2025
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال 1: Joe Root نے 13,000 رنز کتنے ٹیسٹ میچز میں مکمل کیے؟
جواب: انہوں نے یہ سنگ میل 153 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔
سوال 2: Joe Root نے انگلینڈ کے کس کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا؟
جواب: انہوں نے ایلسٹر کک کا 12,472 رنز کا ریکارڈ توڑا۔
سوال 3: چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس کے پاس تھا؟
جواب: پہلے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جو روٹ نے اسے توڑا۔
سوال 5: Joe Root نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کب کیا؟
جواب: انہوں نے 2012 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔
